Afghan watchdog says more than 2,000 polling day complaints
23 Sep
KABUL: Afghanistan”s election watchdog said Wednesday it had received a total of 2,064 complaints relating to irregularities on polling day for the country”s parliamentary ballot after a deadline expired.
Nine killed in bomb attack on Iran military parade: TV
23 Sep
TEHRAN: Nine Iranians were killed and dozens wounded Wednesday in a bomb attack on a military parade in the northwestern Kurdish town of Mahabad, Iran”s Arabic-language television channel Al-Alam said. “The explosion happened in the morning as people were watching the military parade and it left nine dead and dozens wounded, mostly women and children.
5.9 magnitude quake hits Peru coast, no damage seen
23 Sep
LIMA: A 5.9 magnitude earthquake hit central Peru on Wednesday, the U.S. Geological Survey said, but there were no immediate reports of any damage. The quake struck some 110 miles (180 km) southeast of Lima, near the coast, at a depth of 30 miles (49 km) the USGS said
Military chiefs” wives among 10 killed in Iran bomb: rapporteren
23 Sep
TEHRAN: The wives of two Iranian military chiefs were among 10 killed Wednesday in a bomb attack on a military parade in the northwestern Kurdish town of Mahabad, a senior official told a local news agency. “The bomb exploded 50 metres (yards) from the parade stand and killed 10 people including the wives of two senior military commanders of Mahabad,” Provincial Governor Vahid Jalalzadeh told the agency. He added that 20 people had been injured, with “four in critical condition.” Jalalzadeh had earlier told the news agency that nine people died in the attack, most of them women and children.
UN chief calls for immediate end to violence in IOK
23 Sep
SRINAGAR: The UN Secretary-General, Ban Ki-moon, has called for an immediate end to violence in Indian Occupied Kashmir. Spokesman Martin Nesirky said Ban “urges calm and restraint by all concerned.” Ban”s comments comes as police in the troubled region on Wednesday said a man wounded during protests against Indian rule had died.
فنڈز روکنے کے خلاف ملک کی 72 یونیورسٹیز میں یوم سیاہ
23 Sep
سرکاری یونیورسٹیوں کے فنڈز روکنے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ، ملک کی 72 یونیورسٹیز میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں ۔ یوم سیاہ کے موقع پر اساتذہ بجٹ کی کٹوتی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کالجوں کے بورڈ آف گورنرز کے چیک اینڈ بیلنس سے وہ لوگ خائف ہیں جو پڑھائے بغیر لاکھوں روپے بطور تنخواہ وصول کرنا چاہتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تینوں کیمپس بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ جامعہ کراچی کی ٹیچرز سوسائٹی آج فنڈز نہ ملنے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی جبکہ وائس چانسلرز کمیٹی کی جانب سے حکومت کو گرانٹس جاری کرنے کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی آج ختم ہورہی ہے۔
رحمان ملک اور بابر اعوان کے پنجاب داخلے پرپابندی لگا سکتے ہیں، ثنا اللہ
23 Sep
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ محرم کے دوران وزیر داخلہرحمان ملک اور وزیر قانون بابر اعوان کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے جبکہ گورنرسلمان تاثیر کونظر بندکیاجاسکتاہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس ثبوت ہیں کہ وہ صوبے میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، مثلاً جب کوئی بھی پنجاب میں دہشتگردی کا واقعہ ہو تو یہ کسی کے پاس تعزیت کےلئے جائیں تو وہاں پر کھلے عام میڈیا کے سامنے کہتے ہیں کہ یہ دہشتگردی حکومت پنجاب نے کروائی ہے اور حکومت پنجاب ناکام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو اس سلسلے میں وزیر داخلہ رحمان ملک اور بابر اعوان کی تائید حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ داتا دربار اور سانحہ کربلا گامے شاہ کے بعد ان کے بیانات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ تینوں افراد پنجاب میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوششوں میں ملوث ہیں، اور اگر ان کی یہ کوششیں جاری رہیں تو میں حکومت پنجاب کو تجویز دوں گا کہ محرم میں بابر اعوان اور رحمان ملک کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگائی جائے اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو گورنر ہاﺅس میں نظر بند کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر راجا ریاض نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ اس بیان کی مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کی درخواست کرتے ہیں، یہ بیان جمہوریت اور حکومت کےلئے نقصان دہ ہے اور صوبہ اور وفاق کے درمیان مفاہمت کی سیاست پر اثر انداز ہو گا۔ ان کا کہنا تھا وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کو قائم رکھنا ہے، مسلم لیگ (ن) وفاق میں جو بھی کردار ادا کرے ہم نے پنجاب میں مثبت اور جمہوری انداز حکومت رکھنا ہے۔ راجا ریاض نے کہا کہ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم جمہوریت کے کتنے بڑی حامی ہیں اور ہماری جمہوریت کےلئے کیا خدمات ہیں کہ ان الزامات کے باوجود ہم پنجاب میں جمہوریت کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔
امریکہ اور بھارت کے درمیان دفاعی معاہدے کا امکان
23 Sep
امریکی صدراوباما کے دورہ بھارت کے دوران امریکااوربھارت کے درمیان تین اعشاریہ پانچ بلین ڈالرکے دفاعی معاہدے کاامکان ہے۔ ایک بھارتی اخبارکے مطابق معاہدے میں بھارتی فضائیہ کیلئے سی 17طیاروں کی ایک کھیپ کی خریداری بھی شامل ہے ، معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوچکاہے۔
ایران میں فوجی پریڈکے دوران بم دھماکہ ،10افراد ہلاک
23 Sep
ایران میں فوجی پریڈکے دوران ہونےوالے بم دھماکے میں دس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق جنوب مشرقی علاقے ماہ آبادمیں دھماکا اس وقت ہواجب سینکڑوں لوگ ایران عراق جنگ کی یاد میں ہونےوالی تقریب میں فوجی پریڈ دیکھ رہے تھے۔ ہلاک ہونےوالوں میں زیادہ تعدادبچوں اور خواتین کی ہے ،دھماکا خیزمواد ایک بیگ میں رکھاگیاتھا، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیاہے۔مغربی صوبے آذربائیجان کے گورنرواحد جلال زادہ نے کہا ہے کہ واقعے کے پیچھے انقلاب مخالف گروپ کا ہاتھ ہے۔ایران کے اس علاقے میں کردآبادی کی اکثریت ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
23 Sep
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی اونس قیمت بارہ سو بانونے ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔ سنگا پور مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران آج سونے کی فی اونس قیمت اٹھارہ ڈالر بڑھ گئی، سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ساٹھ ڈالرفی اونس سے بھی زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی صورتحال میں بے یقینی اور ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کار اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ کی بجائے سونے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سونے کی خریداری کم ہو سکتی ہے۔
سیالکوٹ : 25 بزرگ خواتین کے قتل کا ملزم گرفتار
23 Sep
سیالکوٹ پولیس نے مبینہ طور پر 25 بزرگ خواتین کے قتل کے ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے 20 خواتین کو ہلاک کرنے کااعتراف بھی کرلیا ہے۔ گوجرانوالہ کے یوسف نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کینسر کا مریض ہے اور اسے اپنے علاج کے لئے چار لاکھ روپے کی ضرورت تھی۔ جس کی وجہ سے وہ سیالکوٹ کے لاری اڈے بزرگ خواتین کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جاتا تھا اور پھر ان کے زیورات اتار کرانہیں اینٹیں مارکر ہلاک کردیتا تھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ بلال صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے ساڑھے تین ماہ کےدوران پچیس خواتین کو قتل کیا ۔ ملزم سیالکوٹ میں دہشت کا نشان بنا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بیس خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ جن میں سے 9 مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے ۔ پولیس دیگر سولہ مقتول خواتین کے بارے میں تفتیش کررہی ہے۔
پنجاب میں پی پی وزرا ملک کی خاطر شہبازشریف کو برداشت کریں ، صدر
23 Sep
صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کی خاطر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو برداشت کریں۔ جبکہ نوازشریف کو بھی صرف اس لیے سپورٹ کرنا ہے کہ کہیں وہ مایوس ہو کر غیرسیاسی قوتوں کی طرف دیکھنے نہ لگ جائیں۔ ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلزپارٹی پنجاب کے وزرا سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ہم نے جمہوریت بحال کروائی ہے،،، اس کا دفاع بھی کریں گے اورحکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ وزرا نے صدر زرداری کو پنجاب میں حکومتی امور پر اعتما د میں نہ لیے جانے کی شکایت کی ،،،جس پر صدر نے کہاکہ ملک کے مفاد میں آپ کو ان چیزوں کو برداشت کرنا ہوگا اور پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرنے نہیں دے گی اور کابینہ کا حصہ رہے گی۔ صدر زرداری نے پنجاب کے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ وقت سیلاب زدہ علاقوں میں گذاریں ۔ انہوں نے بتایا کہ زمینداروں کو سستے ڈیزل کے لیے جلد ڈیزل کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کرنے کا باضابطہ اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔
ملک میں جمہوریت ٹھیک طرح چل رہی ہے، رحمان ملک
23 Sep
وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ وہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دینا چاہتے۔ ہو سکتا ہے انہوں نے یہ بیان نہ دیا ہو اور کوئی غلط فہمی ہوگئی ہوِ۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت سے باہر بیٹھے لوگ حکومت کے خلاف سازش نہ کریں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بہت اچھے طریقے سے چل رہی ہے، ماضی میں کرپشن کے نام پر کتنی حکومتیں گئیں لیکن ثابت کچھ نہیں ہوسکا۔ انھوں نے کہا کہ طالبان خواہ بلوچستان میں ہوں یا خیبر پختون خواہ میں انکے خلاف ایکشن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور ہر دہشتگرد واقعہ کے بعد اس تنظیم کے لوگ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت سے باہر بیٹھے لوگ حکومت کے خلاف سازش نہ کریں۔ رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ اگر انھیں موقع ملا تو اس حوالے سے بہت سے حقائق پر سے پردہ اٹھائیں گے۔ باتیں کھولوں گا ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روز یہ خبریں آتی ہیں کہ حکومت نہیں رہے گی۔ ایسا تاثر نہ دیا جائے جس سے لگے فوج علیحدہ ہے اور حکومت اور علیحدہ ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
23 Sep
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقےمیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ متعددزخمی ہوگئے،،اس علاقے میںغیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکی وجہ سے فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کےدرمیان آئے روزجھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتاہے،،جن میں اسرائیلی فوجی نہتےفلسطینیوں پر اندھادھندفائرنگ سے بھی گریزنہیں کرتے۔
یونان:چھابڑی فروشوں کا احتجاج، وزارت خزانہ کےسامنے پھلوں کاڈھیر
23 Sep
یونان میں ٹیکسوں میں اضافے سے تنگ آئےریڑی اور چھابڑی فروشوں نے احتجاج کا انوکھاطریقہ اختیارکرتےہوئے وزارت خزانہ کےسامنے پھلوں اورسبزیو ں کی ریڑھیاں اورسٹال لگالئےہیں ،، حکومت پراس احتجاج کا اثر نہ جانےہوگایانہیں ،،لیکن یہاں سے گزرنےوالے راہ گیر مزےمیں ہیں جنہیں مظاہرین مفت میں پھل اور سبزیاں پیش کررہےہیں ،،مظاہرین کا کہناہے یونانی حکومت ٹیکسوں میں تین گنا اضافے کافیصلہ واپس لے۔


















































