عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Sep 23rd
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی اونس قیمت بارہ سو بانونے ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی۔ سنگا پور مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران آج سونے کی فی اونس قیمت اٹھارہ ڈالر بڑھ گئی، سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ساٹھ ڈالرفی اونس سے بھی زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی صورتحال میں بے یقینی اور ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کار اسٹاک اور کرنسی مارکیٹ کی بجائے سونے کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سونے کی خریداری کم ہو سکتی ہے۔
سیالکوٹ : 25 بزرگ خواتین کے قتل کا ملزم گرفتار
Sep 23rd
سیالکوٹ پولیس نے مبینہ طور پر 25 بزرگ خواتین کے قتل کے ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے 20 خواتین کو ہلاک کرنے کااعتراف بھی کرلیا ہے۔ گوجرانوالہ کے یوسف نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ کینسر کا مریض ہے اور اسے اپنے علاج کے لئے چار لاکھ روپے کی ضرورت تھی۔ جس کی وجہ سے وہ سیالکوٹ کے لاری اڈے بزرگ خواتین کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے جاتا تھا اور پھر ان کے زیورات اتار کرانہیں اینٹیں مارکر ہلاک کردیتا تھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ بلال صدیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے ساڑھے تین ماہ کےدوران پچیس خواتین کو قتل کیا ۔ ملزم سیالکوٹ میں دہشت کا نشان بنا ہوا تھا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے بیس خواتین کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ جن میں سے 9 مقتولین کی شناخت ہوچکی ہے ۔ پولیس دیگر سولہ مقتول خواتین کے بارے میں تفتیش کررہی ہے۔
پنجاب میں پی پی وزرا ملک کی خاطر شہبازشریف کو برداشت کریں ، صدر
Sep 23rd
صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کی خاطر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو برداشت کریں۔ جبکہ نوازشریف کو بھی صرف اس لیے سپورٹ کرنا ہے کہ کہیں وہ مایوس ہو کر غیرسیاسی قوتوں کی طرف دیکھنے نہ لگ جائیں۔ ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلزپارٹی پنجاب کے وزرا سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ہم نے جمہوریت بحال کروائی ہے،،، اس کا دفاع بھی کریں گے اورحکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ وزرا نے صدر زرداری کو پنجاب میں حکومتی امور پر اعتما د میں نہ لیے جانے کی شکایت کی ،،،جس پر صدر نے کہاکہ ملک کے مفاد میں آپ کو ان چیزوں کو برداشت کرنا ہوگا اور پیپلزپارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرنے نہیں دے گی اور کابینہ کا حصہ رہے گی۔ صدر زرداری نے پنجاب کے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ وقت سیلاب زدہ علاقوں میں گذاریں ۔ انہوں نے بتایا کہ زمینداروں کو سستے ڈیزل کے لیے جلد ڈیزل کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بل معاف کرنے کا باضابطہ اعلان بھی جلد کردیا جائے گا۔
ملک میں جمہوریت ٹھیک طرح چل رہی ہے، رحمان ملک
Sep 23rd
وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ وہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر کوئی رد عمل نہیں دینا چاہتے۔ ہو سکتا ہے انہوں نے یہ بیان نہ دیا ہو اور کوئی غلط فہمی ہوگئی ہوِ۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت سے باہر بیٹھے لوگ حکومت کے خلاف سازش نہ کریں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بہت اچھے طریقے سے چل رہی ہے، ماضی میں کرپشن کے نام پر کتنی حکومتیں گئیں لیکن ثابت کچھ نہیں ہوسکا۔ انھوں نے کہا کہ طالبان خواہ بلوچستان میں ہوں یا خیبر پختون خواہ میں انکے خلاف ایکشن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور ہر دہشتگرد واقعہ کے بعد اس تنظیم کے لوگ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت سے باہر بیٹھے لوگ حکومت کے خلاف سازش نہ کریں۔ رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ اگر انھیں موقع ملا تو اس حوالے سے بہت سے حقائق پر سے پردہ اٹھائیں گے۔ باتیں کھولوں گا ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روز یہ خبریں آتی ہیں کہ حکومت نہیں رہے گی۔ ایسا تاثر نہ دیا جائے جس سے لگے فوج علیحدہ ہے اور حکومت اور علیحدہ ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
Sep 23rd
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقےمیں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ متعددزخمی ہوگئے،،اس علاقے میںغیرقانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکی وجہ سے فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کےدرمیان آئے روزجھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتاہے،،جن میں اسرائیلی فوجی نہتےفلسطینیوں پر اندھادھندفائرنگ سے بھی گریزنہیں کرتے۔
یونان:چھابڑی فروشوں کا احتجاج، وزارت خزانہ کےسامنے پھلوں کاڈھیر
Sep 23rd
یونان میں ٹیکسوں میں اضافے سے تنگ آئےریڑی اور چھابڑی فروشوں نے احتجاج کا انوکھاطریقہ اختیارکرتےہوئے وزارت خزانہ کےسامنے پھلوں اورسبزیو ں کی ریڑھیاں اورسٹال لگالئےہیں ،، حکومت پراس احتجاج کا اثر نہ جانےہوگایانہیں ،،لیکن یہاں سے گزرنےوالے راہ گیر مزےمیں ہیں جنہیں مظاہرین مفت میں پھل اور سبزیاں پیش کررہےہیں ،،مظاہرین کا کہناہے یونانی حکومت ٹیکسوں میں تین گنا اضافے کافیصلہ واپس لے۔
Ogra seeks oil companies over petrol shortage
Sep 23rd
Kuala Lumpur: Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) took notice of unavailability of petrol in the country and issued show cause notices to oil marketing companies in view of troubles faced by citizens, CNews News reported Tuesday. According the Ogra’s Director Enforcement Shahid Nauman, oil marketing companies have been sought to account for the recent petrol scarcity and in absence of satisfactory response, the licenses of these oil companies may be cancelled.
Oil edges higher, supported above $75
Sep 23rd
SINGAPORE: Oil rose past $75 on Wednesday, as a weaker dollar allowed it to shrug off an industry report showing surprise gains in U.S. inventories
Asian stocks mixed as yen edges back up
Sep 23rd
HONG KONG: Asian stocks were mixed Wednesday and the yen hit its highest level against the dollar in a week after the US central bank said it was prepared to pump more money into its economy if necessary. At its key monthly policy meeting on Tuesday, the Federal Reserve warned that “the pace of recovery in output and employment has slowed” in the world”s biggest economy. It did not announce any new stimulus measures but did say it “will continue to monitor the economic outlook and financial developments and is prepared to provide additional accommodation if needed to support the economic recovery”.
KSE-100 Index slips 46 points to peg at 9,946
Sep 23rd
Kuala Lumpur: The stock prices at Karachi Stock Exchange (KSE0 ended lower on Wednesday in dull trade on fears of a rise in the cut-off yields in the treasury bill auction and also a hike in the key policy rate when the monetary policy is announced. The result of the t-bill auction is due later in the day. The monetary policy for the subsequent two months is due to be announced on Sept
ٹیکنو کریٹس کو ایک ٹکٹ میں دو مزے نہیں لینے دینگے، وزیر اعظم
Sep 23rd
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیکنو کریٹس کو ایک ٹکٹ میں دو دو مزے نہیں لینے دینگے ۔ بنگلہ دیش والا سسٹم تو وہاں بھی ناکام ہو گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں جہاں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قلت ہے وہ دو دن میں دور کر دی جائے گی۔ عوام کی مشکلات کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔ فیروز والا سے اندھیرے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر ممکن نہیں ہو سکا اس لئے بذریعہ سڑک آنا پڑا اس دوران اگر کسی رکن کو روٹ کی وجہ سے انتظار کرنا پڑا تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔
کسی یونیورسٹی کا جاری پر وگرام بند نہیں ہوگا، وزیرخزانہ
Sep 23rd
وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کا مکمل دفاع کیا جائے گا، کسی یونیورسٹی کا جاری پروگرام بند نہیں کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ بااثر حلقے مجوزہ فلڈ ٹیکس میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی سکالرشپ پر بیرون ملک جانیوالے کسی طالبعلم کی تعلیم ادھوری نہیں رہے گی۔ یونیورسٹی کے نوے فیصد تک مکمل ہونے والے پروگرام بند نہیں ہونگے ۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافے کے حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مجوزہ ٹیکس کے نفاذ میں بااثر حلقے روڑے اٹکا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد مختلف وزارتیں صوبوں کو منتقل ہورہی ہیں، جس کے باعث یہ مالی سال وفاق کے لئے بہت اہم ہے۔۔۔
سیلاب،کمرشل بنکوں کے چوون ارب روپے کے قرضے ڈوبنے کا خدشہ
Sep 23rd
سیلاب کی وجہ سے کمرشل بنکوں کی طرف سے دئیے گئے قرضوں میں سے چوون ارب روپے کے قرضے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والی تباہی سے ان علاقوں میں دئیے گئے قرضوں کی واپسی مشکل ہو گئ ہے، اور ابتدائی اندازوں کے مطابق بنکوں کے غیر فعال قرضوں میں مجموعی طور پر چوون ارب روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے، ان میں سے زرعی قرضوں کی مالیت چونتیس ارب روپے ہے،، تاہم بنک کے مطابق اتنے قرضے ڈوبنے کی صورت میں بھی بنکنگ سسٹم کے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ،، ملک میں نجی شعبے کے قرضوں کی مجموعی مالیت تقریبا تیس کھرب روپے ہے،،
Hurdles being faced in making businessmen pay taxes: Dr. Shaikh
Sep 23rd
Kuala Lumpur: Minister for Finance, Revenue and Planning and Development Dr.
متاثرین بحالی ، وفاقی کابینہ کاتمام وسائل استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ
Sep 23rd
وفاقی کابینہ نے متاثرین سیلاب کی بحالی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے بحالی کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے معاملات کیس ٹو کیس دیکھے جائیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ ملک میں گندم کے ایک کروڑ اٹھہتر ہزار ٹن جبکہ چاول اور دالوں کا بھی وافر ذخیرہ موجود ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پچیس ایکڑ سے کم زمین والے کاشتکاروں کو کھاد اور بیج مفت فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو حدود میں رہ کرکام کرنا چاہیئے۔ اگر کوئی بھی شخص یا ادارہ پاکستان کے اندر غیر جمہوری طریقے سے تبدیلی چاہتا ہے تو یہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کچھ سیاستدان اور میڈیا گروپ آمرانہ سوچ رکھتے ہیں۔
پاکستان کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف
Sep 23rd
انگلینڈ نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے دوسو ستاون رنز کا ہدف دیا ہے۔ جبکہ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے بائولنگ کا آغاز اچھا کیا اورایس ایم ڈاویس صرف سترہ رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں آئوٹ ہو گئے ۔ دوسرے اوپنر اسٹراس شعیب اختر کا شکار بنے انہوں نے پچیس رنز بنائے ۔ ٹروٹ کو بھی شعیب اختر نے پویلیں کی راہ دکھائی۔ بیل کی وکٹ شاہد آفریدی نے لی۔ انہوں نے اٹھائیس رنز بنائے ۔ کولنگ ووڈ کو سینتالیس کے اسکور پر عمر گل نے بولڈ کیا جبکہ رائٹ کو شعیب اختر نے بولڈ کیا انہوں نے ایک رنز بنایا ۔ آخر میں مورگن نے پاکستان کو شدید مشکل میں ڈال دیا اور انہوں نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی 257 رنز کے ہدف میں بیٹنگ جاری ہے۔


















































